مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پشاور نے جمعیت علماء اسلام  کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مفتی کفایت اللہ کے حق میں نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیعت علمائے اسلام پشاور کے جنرل سیکرٹری خالد وقار چمکنی اور دیگر کارکنان  سمیت مجلس تحفظ ختم النبوت  کے کارکنان نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ  ایک ماہ قبل مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا جو سرا سر نا انصافی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -