نوشہرہ،مسلح ڈاکو لاکھوں کی نقدی اورزیورات اڑا لے گئے 

  نوشہرہ،مسلح ڈاکو لاکھوں کی نقدی اورزیورات اڑا لے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے پوش علاقہ اے ایس سی کالونی میں دن یہاڑے نامعلوم مسلح چوروں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر لاکھوں روہے کی نقدی و طلائی زیورات لیکر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں محمد مقبول ولد جمعہ خان حال ساکن بلاک   Aاے ایس سی کالونی نوشہرہ کینٹ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں حسب معمول پشاور ڈیوٹی کیلئے گیا ہوا تھا اور میری اہلیہ گورنمنٹ ایف جی سکول نوشہرہ کینٹ گئی ہوئی تھی کہ 12:45پر مجھے میری اہلیہ نے موبائل نمبر 03355483201سے ٹیلی فون کیا اور کہا کہ میں چھٹی کے بعد اپنے گھر واپس آئی اور دروازہ کھٹکٹھانے پر اندر داخل ہوئی تو 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے مجھ پر اسلحہ تان کر مجھے یر غمال بنایا اور کہا کہ تمہیں جو 5000والے نوٹ ملے وہ ہمارے حوالے کر دو میں ڈر اور خوف کی وجہ سے کمرے میں پڑے ہوئے 41لاکھ 30روپے نقدی اور 15تولے طلائی زیورات ان کو دیں جاتے جاتے نامعلوم چوروں نے شناختی کارڈ نمبر 11101-1468702-9اور ایک عدد پاسپورٹ لے کر فرار ہوگئے ہیں پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی