ڈی سی مردان کا پولیو مہم کے  حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی سی مردان کا پولیو مہم کے  حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز این سٹاپ افیسر ڈاکٹر زیشان و پاک آرمی کے جوانوں کے ہمراہ  بی ایچ یو اور یونین کونسل معیار کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو معیار و یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں  دوسرے روز جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو اور دیگر مقامات پر  پولیو ٹیم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے حوالے سے ریکارڈ چک کیا اور انکاری والدین کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ڈپٹی کمشنر نے انکاری والدین سے ملاقات کی اور پولیو کے قطرے نہ پلانے کے نقصانات کے حوالے سے اگاہ کیا تاہم امادہ کرنے پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ڈپٹی کمشنر نے جاری انسداد پولیو مہم پر ایطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت جاری کی کہ مہم کے دوران اچھی طرح چھان بین کی جائے تاکہ کو بھی بچہ پولیو کے قطروں سے نہ رہ سکے تاہم  انکاری والدین کو قطرے نہ پلانے کے نقصانات کے حوالے سے اگاہ کیا جائے۔