ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا پولیو  مہم کے حوالے سے توغ 2 کا دورہ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا پولیو  مہم کے حوالے سے توغ 2 کا دورہ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III-کوہاٹ محمد اقبال نے یو پیک / کام نیٹ سٹاف کے ہمراہ توغ 2 کا دورہ کیا اور 8 دائمی ریفیوزل کیسزکی کوریج کی گئی۔ انہوں نے پولیو عملہ کو ہدایت کی کہ مقامی عمائدین، علمائے کرام، منتخب نمائندوں، میڈیا اہلکاروں اور سماجی کارکنوں کے تعاون اور مفاہمت سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ اہداف  کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلو ائیں تاکہ کوئی بھی بچہ اس موذی وائرس کا شکار ہو کر عمر بھر کی معذوری کا شکا ر نہ بن جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -