صوبائی پارلیمنٹرین فورم  کی زوم آن لائن اجلاس 

 صوبائی پارلیمنٹرین فورم  کی زوم آن لائن اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیر صدارت اسمبلی کی  تاریخ میں پہلی دفعہ پاپولیشن کونسل کی زیر اہتمام خیبر پختونخوا پاپولیشن سے متعلق صوبائی پارلیمنٹرین فورم کی زوم آن لائن میٹنگ اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے پاپولیشن احمد شاہ، رکن اسمبلی و چیئرپرسن مجلس قائمہ برائے پاپولیشن نگہت اورکزئی، اراکین اسمبلی رابیعہ بصری، آسیہ صالح خٹک، شگفتہ ملک، حمیرا خاتون، سیکرٹری صوبائی اسمبلی نصراللہ خٹک، سیکرٹری پاپولیشن سید عالمگیر شاہ، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اسمبلی عطا اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری اسمبلی میاں الطاف الرحمن نے شرکت کی جبکہ دیگر معززین نے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں متوازن پاپولیشن سے متعلق پارلیمنٹرین نے نہ صرف آرا پیش کیں بلکہ مختلف تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔