سابق وزیر اعلیٰ ممبر قومی  اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی  مختصر دورے پرلوند خوڑ گئے

سابق وزیر اعلیٰ ممبر قومی  اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی  مختصر دورے پرلوند خوڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ) سابق وزیر اعلیٰ ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی مختصر دورے پرلوند خوڑ گئے جہاں انہوں نے خدائی خد متگار زر اللہ کا کا کی وفات پر ان کے خاندان سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی انہوں نے زراللہ کا کا کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دیں انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے پختون قوم کے لئے زراللہ کا کا کی قربانیوں اور ان کی خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ زر اللہ کا کا کی موت سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو گا پختون قوم کے لئے ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی