نوشہرہ،بجلی کی شارٹ سرکٹ  سے مکان کا کمرہ جل کر خاکستر

نوشہرہ،بجلی کی شارٹ سرکٹ  سے مکان کا کمرہ جل کر خاکستر

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ کلان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے مکان کا کمرہ جل کر خاکستر ریسکیو  نوشہرہ کی بروقت کارروائی سے مکان تباہی سے بچ گیا تفصیلات کے مطابق  نوشہرہ کے علاقے ہوتی خیل نوشہرہ کلاں کے مقام پر  فائر ایمرجنسی کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے کے بعد فائر ٹیموں کی کروائی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے جوان فائرفائٹرو نے موقع پر پہنچتے ہی فائر فائٹنگ شروع کردی آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر کے ایک کمرے میں لگی ہوئی تھی ریسکیو 1122 کے  اہل کاروں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو ایک کمرے تک محدود کر کے آگ پر  قابو پالیا گیا اور اگ کی لپیٹ سے عمارت کے باقی کمروں کو نقصان پہنچنے سے بچا لیا گیا اس دوران ان کال افیسر سلیم ارحمان  کی نگرانی میں ریسکیو 1122 نوشہرہ کینٹ کے 6 فائر فائٹروں نے حصہ لیا اور 8 ہزار لیٹر کے پانی کا استعمال ہوا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -