ماہر تعلیم زمرد شاہ اور مسرور  شاہ کی والدہ کی رسم ادا

 ماہر تعلیم زمرد شاہ اور مسرور  شاہ کی والدہ کی رسم ادا

  

رستم (تحصیل رپور ٹر)کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر راولپنڈی مجاہد شاہ، ماہر تعلیم زمرد شاہ اور مسرور شاہ کی والدہ کی رسم قل کل یاسر آباد قادر نگر رستم میں ادا کی گئی، مرحومہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں پاکستان سٹڈیز پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام، کینٹ بورڈ پشاور کے ایگزیکٹیو آفیسر عامر رشید، راولپنڈی کینٹ بورڈ کے ڈپٹی کینٹ آفیسر غلام صابر بسرا، کینٹ بورڈ مردان، کینٹ بورڈ نوشہرہ، کینٹ بورڈ رسالپور کے آفیسرز و ملازمین کے علاوہ مردان پریس کلب اور رستم پریس کلب کے صحافی برادری نے بھی مجاہد شاہ، زمرد شاہ، مسرور شاہ اور ڈاکٹر محمد طلحہ زمرد سے تعزیت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -