پشاور،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،4 گرفتار

    پشاور،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،4 گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پھندو کی حدود توحید کالونی میں قمار بازی میں مصروف چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے، آلات قمار بازی، آئس اورچرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھندو انعام اللہ خان کو اطلاع ملی تھی کہ پھندو کی حدود توحید کالونی میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او انعام اللہ نے ملزم فائدکے ڈھیرے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قما ر بازی میں مصروف ملزمان فائد ولد شمروز،ابراہیم ولد شامحمود،عمر ولد جہانزیب اور ریاض ولد شیر خان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قما ر بازی میں ملو ث ہو نے کا اعترا ف کر لیا ہے جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے،آلات قمار بازی،آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -