منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10 ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نو جوان نسل کو منشیات کی زہر سے بچانے کی خاطر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید 10ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان مشہور اور عادی منشیات فروش ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اندرون شہر،کینٹ اور شہر کے نواحی علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1895گرام آئس اور 7 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرہ کو منشیات کی لعنت اور نوجواان نسل کو اس کی مضر اثرات سے بچانے کی خاطر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبہار سرتاج خان نے ملزم عرفان ولد رحمت خان سکنہ محلہ اسلام آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے1050گرام آئس،ایس ایچ اوتھانہ چمکنی ابراہیم خان نے ملزم رزاقت علی ولد شوکت علی سکنہ سیالکوٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے500گرام آئس اور500گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد نے ملزمان شریف اللہ ولد میر رحمان اور محمد اسماعیل ولد رحمان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار کلو گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان نے ملزم ضابطہ خان ولد مسافر سکنہ بدھو ثمر باغ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 175 آئس برآمد کر لی گئی ہیاسی طرح تھانہ خزانہ، تھانہ پھندو،تھانہ حیات آباد اور تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ملزمان احسان اللہ ولد راضی خان سکنہ لڑمہ، فاروق ولد عمر خان سکنہ برف خانہ، ملزم نوید ولد لعل کو خان، شیراز علی اور فضل سبحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر170گرام آئس اور 2500 گرام چرس چرآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان مشہور اور عادی منشیات فروش ہے جو کہ کینٹ، اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں منشیات فروشی اور منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -