چارسدہ،قبرستان پر قبضہ کیخلاف فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ،قبرستان پر قبضہ کیخلاف فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ

  

 چارسدہ(بیورورپورٹ) مسعود خیل قوم کا قبرستان پر ناجائز قبضہ کے خلاف فاروق اعظم چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ, روڈ بلاک,ڈی ایس پی سٹی کے یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے تفصیلات کے مطابق مسعود خیل قوم نے قبرستان پر ناجائز قبضہ کے خلاف فاروق اعظم چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی رہنما قاسم علی خان محمدزئی,سابق ناظم عالمزیب مسعود خیل,میاں رحم باچا,اشتیاق الدین,شیراز خان سمیت دیگر مقررین نے قبضہ مافیا کے اس اقدام کی شدید مذمت کی  انہوں نے کہا کہ مذکورہ قبرستان عرصہ دراز سے ھمارے مسعود خیل قوم کی ملکیت ہے انہوں نے کہا کہ ان کے آباواجداد نے جذبہ خیر سگالی کے تحت با جوڑ قوم کو عارضی طور پر اپنے میتیں دفنانے کی اجازت دی تھی مگر انہوں نے اپنے لئے مستقل قبرستان کا بندوبست کرنے کی بجائے ھمارے مزید قبرستان پر قبضہ کرلیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کی نااہلی سے یہ مسلہ گھمبیر ہوتا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہمند اور با جوڑ قوم سے ان کے قبرستان کا غیر قانونی قبضہ چھڑایا جائے ورنہ وہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے مظاہرے کے دوران بعض مظاہرین کی مقامی دکاندار کو راستہ نہ دینے پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈی ایس پی سٹی ایازمحمود نے بعدازاں مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد وہ پرامن طورپر منتشر ہوگئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -