لاپتہ ہونے والے افراد کی لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

لاپتہ ہونے والے افراد کی لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد لے لواحقین نے  اپنو ں کی رہائی کیلئے صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاجی دھرنا شرو ع کیاہے اور مطالبہ کر رہے کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے  اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رکھینگے دھرنا میں کثیر تعداد میں مختلف ضم قبائلی اضلاع اور دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لوحقین نے  شرکت کی اور اپنوں کی رہائی کیلئے نعرہ بازی کی مظاہرین نے  ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزز  اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت سارے افراد کو مختلف علاقوں سے لاپتہ ہے جبکہ انکے لواحقین در بدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہے انہونے کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں مین پیش کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا وہ کل سے اسمبلی کے سامنے دھرنا دئے ہوئے ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -