جائنٹ ایکشن کونسل کا احتجاج 7 دن کیلئے موخر

جائنٹ ایکشن کونسل کا احتجاج 7 دن کیلئے موخر

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج کے کلاس فور،تھری،عملہ نظافت اور اساتذہ تنظیم پرمشتمل جائنٹ ایکشن کونسل نے تنخواہوں کی عدم اادائیگی کے خلاف احتجاج ایک طلبہ کے وسیع تر  مفاد کے خاطر ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا ہے اس حوالے سے جائنٹ ایکشن کونسل کا اجلاس زیر صدارات صد ر ڈاکٹر دلنواز منعقد ہوا جسمیں آل یونیورسٹیز فیڈریشن کے صوبائی صدر نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کھل گئی  ہے  تاہم کورونا کی وجہ سے پہلے ہی طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہ چکا ہے،موجودہ صورت حال میں احتجاج کرنا طلبہ کیساتھ نا انصافی ہوگی اجلاس میں شرکاء نے تنخواہوں کی دم ادائیگی پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انتظامیہ کو نا اہل قرار دیا شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں سٹاف کی کمی پوری کی جائے،ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹریکٹ ملازمین کا مسلہ فوری حل کیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں دی جائے  اور تمام ملازمین کو تنخواہ کی ادئیگی کرنے سمیت اسلامیہ کالج کی مالی،خود مختاری کے خاتمے اور مداخلت کا نوٹس لیکر عملی اقدامات اٹھائے جائے تاکہ عظیم درسگاہ کو تباہی سے بچایا جائیں  جبکہ واضح کیا کہ  ایک ہفتے اندر تنخواہ کی ادائیگی کا مسلہ حل نہ ہوا تو 16 جون سے مکمل احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -