حکومت تعمیراتی شعبے کیلئے رعایتوں میں توسیع دے‘ چوہدری سعد نذیر

حکومت تعمیراتی شعبے کیلئے رعایتوں میں توسیع دے‘ چوہدری سعد نذیر

  

لاہور(این این آئی)حکومت تعمیراتی شعبے کیلئے دی گئی رعایتوں میں توسیع کرے جبکہ اس کے ساتھ جڑے دوسرے شعبوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے،امید ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعمیراتی شعبے اور اس سے جڑے شعبوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کر ے گی تاکہ حکومت کا پسے ہوئے طبقات کو اپنی چھت دینے کا خواب پورا ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار تعمیراتی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے چوہدری سعد نذیر نے اپنے دفتر میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی منتقلی پر فیسوں میں کمی کی جائے اور ایڈ وانس انکم ٹیکس میں بھی کمی نا گزیر ہے،  حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے تعمیراتی شعبے کے لئے مارکیٹ میں سرمائے کی قلت نہ ہو اور وہ آسانی سے اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی شعبے کے لئے دی گئی رعایتوں میں توسیع ناگزیر ہے جس سے اس شعبے کو مزید عروج ملے گا۔

مزید :

کامرس -