خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

 خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

  

ٹوکیو(اے پی پی)اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں قیمتوں کا گرنا ہے۔ جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں وقفے پر خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 2.6 ین یعنی 1.1 فیصد گرکر 240.6 ین فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 1 فیصد کمی کے ساتھ 13110 یوان فی ٹن طے پائے۔

مزید :

کامرس -