شرجیل میمن کرپشن ریفرنس، نیب نے احتساب عدالت کافیصلہ چیلنج کردیا

  شرجیل میمن کرپشن ریفرنس، نیب نے احتساب عدالت کافیصلہ چیلنج کردیا

  

  کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس میں نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم انعام اکبر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم انعام اکبر ریفرنس میں 2 ارب روپے کا بینیفشری ہے۔احتساب عدالت نے حقائق کو نظرانداز کرکے منجمد اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دیا۔جسٹس عدنان چوہدری نے استفسار کیا کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم کون دیتا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کی نشاندہی پر ابتدائی طور پرچیئرمین نیب اکاؤنٹس منجمد کرتے ہیں اور انکوائری شروع ہوتے ہی قانون کے مطابق مشکوک اکاؤنٹس منجمد کردیے جاتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم انعام اکبر کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ اول -