سندھ پولیس کے مزید 9افسران و اہلکار کوروناکا شکار

سندھ پولیس کے مزید 9افسران و اہلکار کوروناکا شکار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ 9روز کے دوران سندھ پولیس کے مزید 9افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6483ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 9روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے مزید 26کیسز مثبت آئے ہیں۔کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 26 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 29 ہے۔اب تک 6428 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -