رواں سال کا پہلا سورج گرہن  10 جون کو ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن  10 جون کو ہوگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کوہوگا،جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوگا۔ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق دوپہر 3  بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔سورج گرہن کا اختتام شام 4 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔اس کا مکمل دورانیہ پاکستان میں 3 گھنٹے 22 منٹ ہوگا۔ سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن کے دوران اس کا رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

مزید :

صفحہ اول -