ترکی کا عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ترکی کا عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈا میں نسل پرستی کی بنیاد مسلم عقیدہ ہونے کی وجہ سے چار مسلمانوں کی جان بوجھ کر جان لینے کیخلاف مشترکہ کارروائی کرے۔ترک وزیر خارجہ نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہااللہ کی رحمت ہمارے ایک ہی خاندان کے چار مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر ہو جن کا کینیڈا میں قتل عام کیا گیا، بین الاقوامی برادری مزید تاخیر کئے بغیر اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پرکارروائی کی جائے۔ ہم سب کو اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور امتیازی سلوک جیسے دہشت گرد عناصر کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔علاوہ ازیں ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کلن نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اس جدید بربریت کو روکنا ہوگا، دنیا سے مسلمانوں پر حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کے ترجمان نے کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کے ذریعے اسلام مخالف بیانات کے خلاف تنقید کرتے ہو ئے کہا اس سے نفرت انگیز جرائم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، یہ صرف ایک عام مجرمانہ فعل نہیں بلکہ سیاست اور میڈیا کے ذریعے اسلام کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے والے اس کے ذمہ دار ہیں۔
ترکی مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -