سندھ حکومت وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے،عمران اسماعیل 

    سندھ حکومت وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے،عمران اسماعیل 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن کرکٹ گراؤنڈ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ کراچی کے لیے اسپیشل پیکیج ہے جو وزیراعظم نے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر منصوبوں کے دورے پر نکلا ہوں۔گورنر سندھ نے دعوی کیا کہ کراچی کو اب تک دس ارب کی اسکیمیں دی ہیں، 70 فیصد اسکیموں کا پیسہ ریلیز کردیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ اندرون سندھ کے لیے 446 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں ایس آئی ڈی سی ایل منصوبوں کا این او سی نہیں دیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے۔ یہاں دنیا کی ساری این جی اوز کام کرسکتی ہیں مگر وفاق نہیں۔انھوں نے  کہا کہ سندھ حکومت کا منہ صرف وزیراعظم کو گالی دینے کے لیے کھلتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ساری چیزیں جھٹلائیں مگر جو کام ہے وہ تو مانیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -