کراچی، بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے افراد سے ایک کروڑ کی ڈکیتی

کراچی، بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے افراد سے ایک کروڑ کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پرسوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر کار سوار افراد سے ایک کروڑروپے چھین کر فرارہوگئے۔ واردات کامقدمہ نیوٹاون تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ نیو ٹاون تھانے کے علاقے بہادرآباد چارمینارچورنگی کے قریب موٹر سائیکل پرسوار2مسلح ملزمان اسلحے کے زورپرکارسوارافراد سے ایک کروڑروپے چھین کر فرارہوگئے۔ اس حوالے سے نیوٹاون پولیس نے بتایا کہ واردات پیرکی دوپہرڈھائی بجے کے قریب پیش آئی، نجی کمپنی کا منیجر نصیر احمد اپنی کمپنی کے مالک اورڈرائیور کے ہمراہ چارمینارچورنگی کے واقع نجی بینک سے ایک کروڑ روپے لیکرنکلا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار پر 2 مسلح ملزمان آ گئے اور اسلحے کے زور پر گاڑی روک کر مینیجر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا اورفرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ منیجر نصیر احمد کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار صورت شناس 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے اورواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگرشواہد اکٹھاکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کراچی ڈکیتی

مزید :

صفحہ اول -