پی پی پر تنقید سے پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانک لیں،مرتضیٰ وہاب 

    پی پی پر تنقید سے پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانک لیں،مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پر تنقید سے پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانک لیں پورے ملک سے پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش ہورہی ہے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست آپکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی تین سالہ میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔آپکی نااہل حکومت نے عوام کا جینا محال کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی محدود نہیں ہورہی بلکہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے اب تو آپکے اپنے ارکان اسمبلی نااہل قیادت پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وطن پرست جماعت ہے جس نے ملک کے لئے لازوال قربانیاں دیں پیپلزپارٹی کی قربانیوں کے موصوف فواد چودھری بھی معترف رہے ہیں پیپلزپارٹی نے ملک کے لئے اپنی قیادت کی قربانیاں دی ہیں آپ کو پیپلزپارٹی سے متعلق اس طرح کی بات زیب نہیں دیتی۔

مزید :

صفحہ اول -