پریس انڈسٹری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں،ضابطہ خان مہمند

    پریس انڈسٹری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں،ضابطہ خان مہمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے پریس رجسٹرار ضابطہ خان مہمند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ پریس انڈسٹری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے تاکہ اس کے روز گار کو وسعت دی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفدکی قیادت پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر ظفرخٹک کر رہے تھے۔پریس رجسٹرار نے مزید کہا کہ حکومت نے صوبے میں پرنٹنگ پریس کی ایک رجسٹریشن پالیسی وضع کی ہے۔جس کے تحت صوبے کے تمام پرنٹنگ پریسز کو رجسٹر کیا جائے گا اور رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس کو نہ صرف رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا بلکہ پریس کے مالک کو رجسٹریشن کارڈ بھی جاری کیا جائے گاجس کی بدولت وہ حکومت کی طرف سے تمام سہولتوں کے حصول کا حقدار ہوگا۔ضابطہ خان نے پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ صوبے میں پرنٹنگ پریس کو رجسٹر کرانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صوبے میں پرنٹنگ پریسز کا ایک مضبوط نظام وضع کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبے کے تمام پرنٹنگ پریسز رضاکارانہ طور پر خود کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ رجسٹر کریں گے۔انہوں نے کہا کے رجسٹریشن نہ کرنے کی صورت میں محکمہ مروجہ قوانین کے تحت کاروائی کرنے میں حق بجانب ہوگا۔صدر پرنٹنگ پریس خیبر پختونخوا ظفرخٹک نے اس موقع پر حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

صفحہ اول -