پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا 14جون سے او پی ڈی کو بحال کرنیکا فیصلہ
پشاور(آئی این پی) کورونا کے کیسزمیں کمی آنے پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورانتظامیہ نے مریضوں کیلئے ہسپتال کی او پی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے تحت ہسپتال کی او پی ڈی کو 14 جون سے کھولا جائے گا۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ ابتدائی طورپرگائنی، پیڈز، آئی، ای این ٹی، میگزیلوفیشل، اینڈوکرائنالوجی، ڈرماٹالوجی، یورالوجی، سائکاٹری اورروماٹا لوجی یونٹس کی او پی ڈی شروع کی جائیگی۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق اوپی ڈی کے ذریعے نہایت ضروری داخلے اور آپریشن کئے جائیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے سخت ایس او پیز کوبھی نافذ کیا جائے گا۔ حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو صوبے میں کورونا کے بڑھتی شرح کے پیش نظر ہسپتال میں تمام الیکٹو سروسز کو بند کرکے صرف کورونا کے مریضوں کیلئے مختص مختص کردیا تھا۔اس ہسپتال میں صوبے میں سب سے زیادہ 500 بیڈز کو کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا اب ہسپتال میں کورونا کے صرف 123 مریض زیرعلاج رہ گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے آئی سی یو میں بھی صرف چھ مریض داخل ہیں۔جن کو علاج کی فراہمی جاری ہے۔اگلے مرحلے میں مزید شعبہ جات کو بھی مریضوں کے لئے کھولا جائے گا۔
او پی ڈی بحال