اوکاڑہ چشتیاں، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، بھائی نے بہن مار ڈالی 

اوکاڑہ چشتیاں، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، بھائی نے بہن مار ڈالی 

  

  اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ 8ماہ کی دلہن غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل، مقتولہ نے اپنے خاوند سے طلاق حاصل کرلی تھی اوراپنے میکے رہائش پذیر تھی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے محلہ فیض آباد کے رہائشی رخسانہ بی بی کی شادی 8ماہ قبل دیپالپور کے رہائشی بابر سے ہوئی تھی جس نے خاوند سے ناچاقی کی بناء پر طلاق حاصل کرکے اپنے میکے رہائش اختیار کرلی جس کے بھائی آصف کوشبہ تھاکہ اس کی بہن کاکردار درست نہیں اس بناء پر دونوں بہن بھائیوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتاتھا گذشتہ سب دونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا ہواتو بھائی آصف مشتعل ہوکر اپنی بہن پر دستی پسٹل سے فائرنگ کردی جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب نیوگلشن اقبال کالونی چشتیاں میں گھریلو ناچاقی کی بنا ء پر چک 115مراد کے رہائشی  صداقت شاہ نے اپنی بیوی اقبال بی بی کو اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتارا دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کی عرصہ 4 سال قبل ہی ملزم سے شادی ہوئی تھی۔  

دوخواتین قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -