بحریہ ٹاؤن واقعات، گرفتار افراد سے تفتیش کیلئے 12 کمیٹیاں تشکیل 

  بحریہ ٹاؤن واقعات، گرفتار افراد سے تفتیش کیلئے 12 کمیٹیاں تشکیل 

  

کراچی(این این آئی) سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات کے دوران گرفتار ہونیوالے افراد سے تفتیش کیلئے  12 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ روز معروف پراجیکٹ میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات میں گرفتار افراد سے تفتیش کیلئے12 ٹمیں تشکیل دے دی ہیں۔ جس کی سربراہی ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو خود کرینگے، اس ٹیم میں ایس آئی او بن قاسم سلطان قریشی ٹیم ون کے انچارج ہونگے۔

بحریہ ٹاؤن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -