رینجرزنے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

رینجرزنے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ اور کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر جیکب آباد میں کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کی گئی۔ٹرک نمبرٹی کے کے721 کی تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لی گئیں،جس میں ڈیپرون انجکشن 7عدد کاٹن، ریلیف ٹیبلٹ 2500 عدد پیکٹس، شیشہ فلاور 11ہزار 640 عدد پیکٹس، شیشہ 318 عدد اور چھالیہ کے 42عدد بیگ شامل ہیں۔ایک کروڑ مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کوئٹہ سے ملتان اسمگل کی جا رہی تھیں۔ برآمد شدہ سامان کومزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔