کرچی:سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش ہوگا

  کرچی:سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش ہوگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی۔ سندھ کا بجٹ وزیر اعلی مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے،ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔وزیر خزانہ سندھ 15 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، 16 جون کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں بجٹ میں گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ 75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گریڈ 5 تا 10کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ37 ہزار500 کیا جا رہا ہے۔گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سے بڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کیملازمین کی گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -