پی اینڈ جی کا500 خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کا عہد

پی اینڈ جی کا500 خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کا عہد

  

کراچی (پ ر) پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان نے ملک کی معیشت میں خواتین کے کردار کو فروغ دینے کے عزم سے اپنے مشن کے سلسلے میں ملین ویمن مینٹرز (ایم ڈبلیو ایم) کے تحت 500 خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم STEMconnector کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں میں STEMکیریئر  اور قائدانہ صلاحیت کے مواقع کے حصول کیلئے دلچسپی اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔  اس اشتراک کا بنیادی مقصد خواتین اور لڑکیوں کیلئے رہنمائی کے عمل کو تیز کرنا جبکہ اس کے ساتھ خواتین کو پیشوارانہ جدوجہد کو بھی فروغ دینا ہے۔ ایک سالہ پائلٹ پروگرام میں پی اینڈ جی پاکستان کی سینئر قیادت(مرد و خواتین) خواتین کو پیشہ وارنہ رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ وہ منصوبوں، لیڈرشپ تک رسائی، اعلیٰ سطحوں پر وکالت اور باہمی تعاون سے بھر پور فائدہ اٹھاسکیں۔  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سمی احمد، نائب صدر اورکنٹری سی ای او پی اینڈ جی پاکستان نے کہا”ہم اس عہدسے پر امید ہیں کیونکہ رہنمائی پیشہ ور نوجوانوں کو اپنے کیریئر کوکامیاب بنانے کیلئے بہت اہم ہے۔ ہم نے اس پروگرام کیلئے مرد اور خواتین دونوں منتخب کیا ہے کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ اچھے اساتذہ ہمیں اس بارے میں گہر ا مشاہدہ اور رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں کہ کاروبار کیسے چلائے جاتے ہیں اور لیڈر شپ کیا ہوتی ہے۔مجھے پختہ یقین ہے کہ اساتذہ اعتماد اور عزم کے ساتھ خواتین میں حوصلہ اور لگن پیدا کرسکتے ہیں تاکہ خواتین اپنے ذریع معاش میں اضافہ کرسکیں۔ “

مزید :

پشاورصفحہ آخر -