سپیریئر یونیورسٹی معروف انسٹی ٹیوٹ کی لیگ میں شامل 

  سپیریئر یونیورسٹی معروف انسٹی ٹیوٹ کی لیگ میں شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)سپیریئر یونیورسٹی کے نام ایک اور اعزاز۔ اقوام متحدہ کے اکیڈمک امپیکٹ(یو این اے آئی)اور پوری دنیا کے 147 ممالک میں 1500 پلس معروف انسٹی ٹیوٹ کی لیگ میں سپیریئر یونیورسٹی کی شمولیت ایک قابل فخر اور پرمسرت نوید ہے۔ انٹراپنیور مائنڈ سیٹ، ذہانت اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن کے ساتھ سپیریئر یونیورسٹی کی ٹیم اپنی محنت، لگن اور جذبے سے ایسی نسل تیار کررہی ہے جس کا یقین ہے کہ، "دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے"۔ یو این اے آئی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر دنیا بھر کے معزز استاد اور کمیونٹی رہنما شامل ہوتے ہیں، جہاں یہ سیکھنے میں مدد ملتی ہے کہ کیسے عالمدی برادری تعلیم، صحت مند اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی کا یو این اے آئی کے ساتھ کام کرنے کا مقصد بنیادی اصولوں یعنی انسانی حقوق، یکساں تعلیمی مواقع، پائیدار تعلیمی نظام کا قیام، اعلی تعلیمی نظام کو بہتر بنانا، عالمی شہریت، امن اور تنازعات کا حل، غربت سے نمٹنا، اعلی تعلیم کے مواقع پیدا کرنا اور عدم رواداری کے غیر منقولہ اصولوں کی قدر کرنے کا عہد ہے۔ ہم مل کر آگے بڑھنے اور دنیا کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔