شہری کوقتل کرنے والے ملزم  کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

 شہری کوقتل کرنے والے ملزم  کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اور4لاکھ روپے جرمانہ ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)کریمنل ماڈل کورٹ مردان افتخارالہی نے مردان کورٹس کے سامنے شہری کوقتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرذوالفقارعلی اورمدعی مقدمہ کی جانب سے ندیم شیرین ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم شاہ زیب پرالزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل مردان سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ کرکے زبیرشاہ کو قتل کردیاتھااورپولیس نے ملزم کوفرارہوتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل برآمد کرلیاتھا عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت کرنے پراسے25سال قید بامشقت اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -