حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف کو قصور وار ٹھہرا رہی ہے، شیری رحمن 

حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف کو قصور وار ٹھہرا رہی ہے، شیری ...

  

 اسلام آبا د(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کیلئے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کیلئے مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے ہیں، کہاں ہے نیا پاکستان؟۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا ویکسین کی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین سے متعلق وفاقی وزراء کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کورونا ویکسین صرف سندھ نہیں بلکہ دیگر صوبوں کو بھی فراہم کر رہا ہے،صرف سندھ کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کے طعنے دینا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہاکہ وفاق اگر کورونا ویکسین فراہم کر رہا ہے تو کوئی سندھ پر احسان نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت کا پوچھا تو وفاق نے بتانے سے انکار کردیا،سندھ مزید کورونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے بتایا جائے کہ وفاق قیمت بتانے سے کیوں قاصر ہے؟۔

شیری رحمن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -