ایل ڈی اے نے سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم فیز 2کی منظوری دیدی: میاں طاہر جاوید
لاہور(انٹر ویو، میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے فیز 1کے بعد فیز 2کی ایل ڈی اے سے ٹیکنیکل منظوری اربن ڈویلپر کی بڑی کامیابی ہے۔ 10ہزار کنال سے زائد رقبہ پر مشتمل ہاوسنگ سکیم ہونے اور سب سے بڑا پارک رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کے نظام میں بہتری آئی ہے پرائیویٹ سیکٹر 50لاکھ گھروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے وزیر خزانہ ایف بی آر ہاوسنگ سیکٹر کے نمائندوں کو آن بورڈ لیں میں اور میری ٹیم سنٹرل پارک میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشنز آف پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز اور اربن ڈویلپر کے چیئرمین میاں طاہر جاوید نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم لاہور کی گیٹیڈڈ اور جدید سہولیات پر مشتمل ہاوسنگ سکیم ہے جہاں 500بیڈکا جدید ہسپتال، سکول، جم 300کنال سے زائد رقبہ پر مشتمل پارک کے ساتھ ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہیں انہوں نے کہا سنٹرل پارک، میڈیکل، کاکالج بھی پاکستان کے نمایاں کالجز میں شمار ہوتا ہے، میاں طاہر جاوید نے کہا وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے بڑے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں لوگوں کو روزگار ملا ہے ایل ڈی اے کا نظام اچھا ہوا ہے صوبائی وزیر ہاوسنگ سکیم اور چیئرمین ایل ڈی اے کی کوششوں سے ہاوسنگ سیکٹر کو ریلیف ملا ہے انہوں نے کہا ٹیکس کے نظام میں بہتری کیلئے سٹیک ہولڈر کو ایف بی آر اور وزارت خزانہ اعتماد میں لیں اور ان کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کریں گھر بنانے کی ایمنسٹی سکیم میں دو سال کی توسیع کی جائے اور نیا ٹیکس نہ لگایا جائے۔
میاں طاہر جاوید