شیر گڑھ،گیدڑ کے کاٹے سے باؤلے بچے نے پور اگھر باؤلہ کر دیا

شیر گڑھ،گیدڑ کے کاٹے سے باؤلے بچے نے پور اگھر باؤلہ کر دیا

  

شیر گڑھ (نامہ نگار) گیدڑ کے کاٹنے سے ایک بچہ باؤلہ ہو گیاجبکہ بچے کے کاٹنے سے مزید3 افراد باؤلے ہو گئے،علاقہ میں شدید خوف و ہراس؛تفصیلات کیمطابق شیر گڑھ کے نواحی دیہہ بھون مضبتا چورستہ میاں خان کے نوجوان محمد اکبر کو فصلوں میں موجود گیدڑنے کاٹ لیا جس نے اپنے گھر نہ بتایاچند دن کے بچہ باؤلا ہو گیا اور سب کو کاٹنے لگا اس نے پاگل پن کے دوران اپنی 16 سالہ ہمشیرہ یاسمین،3 سالہ زاہرہ بی بی،اور پڑوسن 20 سالہ سمیرا بی بی اور 45 سالہ علی اختر کو کاٹا جس کے کاٹنے سے یاسمین بی بی،زاہرہ بی بی،اور سمیرا پروین بھی باؤلی ہو گئیں اور حالت غیر میں سب کاٹنے دوڑنے لگیں۔ اہل دیہہ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور ان سب کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سب کو ایمبولینس میں ڈال کر لاہور علاج معالجے کیلئے بھیجوادیا ہے تاہم انکی حالت خطرے میں ہے واضح رہے کہ گیدڑ ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا جس وجہ سے علاقہ میں خوف کی فضا ہے۔

باولہ بچہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -