چیچہ وطنی،زمیندار کے پالتوکتوں نے معذور بزرگ کو نوچ کر مار ڈالا

چیچہ وطنی،زمیندار کے پالتوکتوں نے معذور بزرگ کو نوچ کر مار ڈالا

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 107 بارہ ایل میں زمیندار کے 2پالتو کتوں نے رات کے وقت حملہ کر کے 65 سالہ مجذوب بزرگ شہری کو اس وقت مار ڈالا جب وہ گلی میں سویا ہوا تھا۔65 سالہ محمد یعقوب کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔گذشتہ رات  وہ گلی میں رکھی ہوئی لکڑی کی چھڑیوں میں چھپ کر سو رہا تھا کہ 2 کتوں نے اچانک اس پر حملہ کر کے اسے چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا بعد ازاں وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔اہل دیہہ کے مطابق دونوں کتے مقامی زمیندار کے پالتو کتے تھے۔بزرگ شہری انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور اسکے کفن کا انتظام بھی اسی گاؤں کے مخیر شخص نے کیا۔مرنے کے بعد 65 سالہ بزرگ متعلقہ تھانہ صدر میں اطلاع دئیے بغیر دفن کر دیا گیا۔تاحال تھانہ صدر چیچہ وطنی نے اس سفاکانہ واقعہ پر کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ دوسری طرف ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی اکمل رسول نادر نے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انسانیت سوز واقعہ کے بارے میں پتا چلنے پر شہر کی سماجی تنظیموں اور معززین دیہہ نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

پالتو کتے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -