سرائے نورنگ،سٹر ک حادثے میں 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

سرائے نورنگ،سٹر ک حادثے میں 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ  پاکستان)ککی روڈ نورنگ پر شاہ جہان کلہ کے قریب رکشہ اور ٹریکٹر کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ہسپتال ذرائع کے گزشتہ روز ککی روڈ نورنگ شاہ جہان کلہ کے قریب رکشہ اور ٹریکٹر کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہدایت اللہ ولد وریشم سکنہ نصرالدین کلہ جاں بحق جب کہ شرافت اللہ ولس نسیم سکنہ نارشکراللہ زخمی ہوگیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرلیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -