رستم،لین دین کے تنازعہ  پر بھائی نے بھائی کا خون کردیا 

رستم،لین دین کے تنازعہ  پر بھائی نے بھائی کا خون کردیا 

  

رستم (تحصیل رپور ٹر)رستم پلوڈھیری میں بھائیوں کے مابین رقم تنازعے پر بھائی کے فائرنگ سے بھائی جاں بحق ہوگیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا، چورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی   واقعات کے مطابق تحصیل رستم کے نواحی علاقہ سیری پلوڈھیری میں نثار ولی ولد تانوش نے گھر کے اندر اپنے سگے بھائی تاج ولی ولد تانوش پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزم مذکورہ ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا، پولیس تھانہ چورہ کے مطابق وجہ عناد دونوں بھائیوں کے مابین رقم کا تنازعہ بتائی جارہی ہے، پولیس تھانہ چورہ نے رپورٹ درج کرکے تفتیش اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -