کوھاٹ سمیت صوبہ بھر میں جاری اسلحہ پرمٹ منسوخ
کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورعباس احسن کے احکامات کی روشنی میں کوھاٹ سمیت صوبہ بھرمیں جاری اسلحہ پرمٹ منسوخ کردیئے گئے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق جن افراد کو کسی بھی وجہ سے اسلحہ پرمٹ جاری کئے گئے یا پھر اسلحہ پرمٹ کا اندراج تھانوں میں کیاگیا ہے دونوں صورتوں میں ان تمام پرمٹ کی منسوخی کا اعلامیہ جاری کیاگیاہے حکام کے مطابق اگر شہریوں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ کی ضرورت ہے تو وہ قانونی طورپر لائسنس حاصل کریں اور لائسنس کے درج شدہ قواعد وضوابط پر مکمل عملدرآمد کریں۔