روٹی، کپڑا، مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے منی لانڈرنگ کی فر خ حبیب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے منی لانڈرنگ کی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ زرداری نے لوٹی دولت سے جعلی اکاؤنٹس اورسوئٹزرلینڈ میں سرے محل بنائے، سندھ میں غربت، کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کون سا کارنامہ سر انجام دیا فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول بتائیں سندھ کے عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دے رہے، پیپلز پارٹی دور میں فصلوں کی گروتھ اوسطاً 1.25اور آبادی کی گروتھ 2 فیصد تھی پرچی چیئرمین سندھ میں ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مہنگا20 کلو آٹا کا تھیلا کراچی میں فروخت ہورہا ہے، جس صوبے میں چوہے 14 ارب کی گندم کھاگئے وہاں حکمراں کتنے کرپٹ ہوں گے؟ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے بجائے کم کیوں ہوگئی؟ زرداری کے فرنٹ گروپ اومنی گروپ نے 11شوگر ملز لگائی، شوگر ملز کی وجہ سے سندھ میں کاٹن ایریا پرگنے کی کاشت شروع ہوگئی۔
فرخ حبیب