فائزر صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائیگی، فیصل سلطان

فائزر صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائیگی، فیصل سلطان

  

اسلام آباد(،این این آئی،آئی این پی)وفاق نے فائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی۔وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، کمزور قوت مدافعت کی وضاحت منسٹری کی ویب سائٹ پر کی جائیگی۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزارخوراکیں ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار خوراکیں تقسیم کی جا رہی ہیں جس میں سے پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار، سندھ کو 12 ہزار، کے پی 8 ہزار اور بلوچستان کو ویکسین کی 2 ہزار خوراکیں ملیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار خوراکیں ملیں گی جب کہ فائزر ویکسین ملک بھرکے 15 شہروں میں لگائی جائے گی کیونکہ پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔

فیصل سلطان

مزید :

صفحہ اول -