وزیراعلیٰ کا کوہستان ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اپر کوہستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔