پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت صوبے بھر کے نرسنگ سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو پورا کیا جائیگا اور اپگریڈ کیا جائیگا کیونکہ موجودہ جنرل نرسنگ کا ڈپلومہ کرنے والوں کو عالمی معیار کی نرسنگ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم نہیں ہوتے۔نرسنگ ڈپلومہ کرنے کے باوجود پاکستانی نرسوں کے پاس بہت کم مواقعے ہوتے ہیں کہ وہ ہائر لیول پر ٹریننگ کر سکیں۔نرسنگ کی تعلیم کی بہتری کیلئے ڈپلومہ کی جگہ ڈگری پروگرام متعارف کروایا جائیگا۔موجودہ نرسنگ ڈپلومہ کی جگہ نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کی ڈگری متعارف کروائی جائیگی تاکہ پاکستانی نرسز عالمی معیار کی نرسنگ ٹریننگز کیلئے بھی اہل ہو سکیں۔پنجاب بھر کے نرسنگ سکول کی اپ گریڈیشن کر کے کالجز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائیگا۔

نرسنگ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -