سابق صدر جنرل ضیا الحق کے بھائی اظہارالحق انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل ضیا الحق کے بھائی اظہارالحق انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق کے چھوٹے بھائی  مسلم لیگ (ض)کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق کے چچا محمد اظہار الحق رضائے الہی سے انتقال کر گئے، انکی نماز جنازہ(آج)  بدھ صبح 10:00 بجے H11  قبرستان اسلام آباد میں ادا  کی  جائے گی۔   مرحوم اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر وقار چودھری کے سسر تھے۔ ان کی عمر 83 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ وہ بریگیڈیئر اظہر محمود،کرنل عبدالرب، سابق وفاقی سیکرٹری خالد حنیف کے ماموں بھی تھے۔ مرحوم کے تینوں بیٹے ابتسام الحق، ابرار الحق اور جواد الحق امریکہ میں مقیم ہیں۔
اظہارالحق