نیدر لینڈ کے سفیر کا دورہ اوکاڑہ،ماحول دوست منصوبوں کو سراہا

 نیدر لینڈ کے سفیر کا دورہ اوکاڑہ،ماحول دوست منصوبوں کو سراہا

  

اوکاڑہ(نامہ نگار)نیدر لینڈ کے سفیر Mr. Wouter Plompنے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ فرسٹ سیکریٹری سفیر Ms.Winnie Van der walبھی موجود تھیں۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے ان کا استقبال کیا نیدر لینڈ کے سفیر نے اوکاڑہ میں نہری نظام،پارکس،ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی خوبصورتی اور سبرسبز و شاداب ماحول کی بے حد تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے نیدر لینڈ کے سفیر اورفرسٹ سیکریٹری کو اوکاڑہ میں زراعت،سوشل ویلفیئر،ہیلتھ،ایجوکیشن سیکٹر،شجر کاری مہم،کورونا ویکسی نیشن،احسا س کفالت پروگرام، وومن ایمپاور منٹ،خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے ذریعے سوشل سیکٹر میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع اوکاڑ ہ میں کی جانیوالی شجر کاری،احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم،صحت اور تعلیم کے شعبہ میں کئے جانیوالے حکومتی اقدامات کو سرہتے ہوئے زراعت کے شعبہ میں تکنیکی مہارت،ایگرو بیس انڈسٹری کے قیام کے لئے سرمایہ کاری اور ماحولیات کے شعبہ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے آلو کے کاشتکاروں کی تکنیکی رہنمائی،ضلع میں آلو کے پراسیسنگ پلانٹس کی صورتحال اور کپاس کی کاشت و پیداوار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے کہا حکومتی ہدایات اور پالیسی پر عمل در آمد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جاتے ہیں ضلع میں رواں سال اب تک 15لاکھ درخت میں لگائے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس مہم کو پوری شد و مد سے جاری رکھا جائے گا،۔ نیدر لینڈ کے سفیر نے ضلعی انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے زراعت،سوشل ویلفیئر،وومن ایمپاورمنٹ اور زراعت پر مشتمل انڈسٹری کے شعبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

نیدر لینڈ سفیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -