پاکستانی فیملی کو ٹرک تلے کچلنے کے واقعے کے بعد شہر نے اپنی معصومیت کھو دی ، میئر لندن اونٹاریو
اوٹاوا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میئر لندن اونٹاریو نے گزشتہ روز ٹرک تلےپاکستانی فیملی کو کچلنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے پورے ملک کو صدمہ پہنچا ہے ، واقعے کے بعد شہر نے اپنی معصومیت کھو دی ۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لندن اونٹاریو کے میئر نے کہا کہ پاکستانی فیملی کو کچلنے کا واقعہ افسوسناک ہے ، دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ یہاں آباد ہیں ، لندن اونٹاریو جس طرح ہمارا گھر ہے ، اسی طرح ان کا گھر بھی ہے ۔
میئر لندن اونٹاریو نے کہا کہ لوگ یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ،یہاں لوگوں کو شناخت کی بنیاد رنگ و نسل نہیں ، انسانیت ہے ، متاثرہ خاندان ا ور مسلم کمیونٹی کیساتھ ہیں ۔
واضح رہے کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں گزشتہ روز دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں مذہبی تعصب میں مبتلا شخص نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے کچل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تعلق رکھنے والا فیزیو تھراپسٹ ، اس کی بیوی ، کمسن بیٹی اور ماں جاں بحق ہوئی جبکہ 9 برس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کینیڈین شہری ہی تھا ۔