کورونا وائر س کی تیسر ی لہر، مزید 77افراد جاں بحق، ایک ہزار 118نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائر س کی تیسر ی لہر، مزید 77افراد جاں بحق، ایک ہزار 118نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائر س کی تیسر ی لہر، مزید 77افراد جاں بحق، ایک ہزار 118نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 77افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 118نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی ہے، ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36ہزار131ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 44ہزار987 ہے اور8لاکھ 69 ہزار691 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار397 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچہزار164، خیبرپختونخوا چار ہزار 170، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -