سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی ہے،سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں بویاتھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارادور حکومت سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے کیوں کہ سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا جبکہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں اورحکومت کے دامن پرکسی سکینڈل کاکوئی داغ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں قومی وسائل کوبے دردی سے لوٹاگیا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مارکے کلچرکودفن کردیا ہے اورکرپشن سے پاک منصوبے ہماری حکومت کاطرزہ امتیازہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -