اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی

 اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی
 اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت23جون تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں لیگی رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔قومی احتساب بیورو(نیب) کے پراسیکیوٹر افضل قریشی اور ملزمان کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے شواہد مکمل ہونے کی رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ رپورٹ کے حوالے سے نیب ہیڈ کواٹر کو خط لکھا ہے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -