گرمی کی شدت کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک پہنچ گئی، صارفین کیلئے بری خبر 

گرمی کی شدت کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک پہنچ گئی، صارفین کیلئے ...
گرمی کی شدت کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک پہنچ گئی، صارفین کیلئے بری خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) گرمی بڑھتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گئی جس کے باعث گرمی کے ستائے شہری بلبلا اٹھے ۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق  دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے سے بھی زائد کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورایہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار 250 میگاواٹ جبکہ طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے ۔ اس وقت ملک میں بجلی کا عارضی شارٹ فال 924 میگاواٹ ہے ۔

ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ تربیلا میں کم پانی کے اخراج سے ہائیڈل پاور جنریشن تین ہزار میگاواٹ کم ہو گئی ہے ، عارضی لوڈ مینجمنٹ پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -