لاہور میں گرمی کی شدید لہر، آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

لاہور میں گرمی کی شدید لہر، آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر ...
لاہور میں گرمی کی شدید لہر، آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )صوبائی دارلحکومت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور صبح 10 دس بجے سے درجہ حرارت 37ڈگری تک پہنچ گیا اور 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ آج درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز شہر میں درجہ حرارت 43 ڈگر ی تک ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے تاہم شام کے وقت ہوا چلنے کا امکان ہے ، مجموعی طور پر پنجاب بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -